اس قدر

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - اتنا زیادہ، اس درجہ، یہاں تک (کثرت یا شدت ظاہر کرنے کے لیے)۔  اس قدر پیار سے نہ دیکھ مجھے پھر تمنا جواں نہ ہو جائے      ( ١٩٧٣ء، حفیظ ہوشیارپوری، مقام غزل، ٣٧ ) ٢ - اتنا، بس اتنا ہی، اتنا ہی۔ "اس نے مفصل کیفیت بیان کر دی اور اس قدر التجا کی کہ میرے بعد اگر میرا شوہر بلند افروز زندہ ہو تو میری خبر موت اس تک پہنچا دینا۔"      ( ١٩١٥ء، گرداب حیات، ٣٢ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کے لفظ 'اس' کے ساتھ عربی زبان سے 'قَدَر' لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٧٩٤ء کو اثر (سید محمد میر) کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - اتنا، بس اتنا ہی، اتنا ہی۔ "اس نے مفصل کیفیت بیان کر دی اور اس قدر التجا کی کہ میرے بعد اگر میرا شوہر بلند افروز زندہ ہو تو میری خبر موت اس تک پہنچا دینا۔"      ( ١٩١٥ء، گرداب حیات، ٣٢ )